تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

یو اے ای: ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف اہم اعلان

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں خلیجی شہری کو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، پولیس نے ہزاروں درہم جرمانہ عائد کردیا۔

عجمان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محکمہ ٹریفک اور پیٹرولنگ نے الطلہ کے علاقے سے چھبیس سالہ خیلجی شہری کو گرفتار کیا ہے جو کہ مصروف شاہراہ پر غلط سمت جاکر تیز رفتاری سے کرتب دکھارہا تھا۔

عجمان پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں مذکورہ شہری کو شیخ محمد بن زید روڈ پر ٹریفک کے خلاف گاڑی ڈرائیو کرتے دکھایا گیا ہے، فوٹیج میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح فورسز نے اس کی نقل وحمل کو ٹریس کرکے گاڑی کو پکڑا اور اسے ضبط کیا۔

عجمان پولیس کے ٹریفک اور پیٹرولنگ ڈیپارنمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل سیف عبداللہ الفلاسی نے بتایا کہ ڈرائیور کو دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں الطلہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب : بھیک مانگنے والے متعدد غیرملکی گرفتار

انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے، دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر 2000 درہم ، مخالف سمت میں گاڑی چلانے پر 600 درہم جبکہ ٹریفک اشاروں پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں 200 درہم کا جرمانہ عائد کیا گیا، اس کے علاوہ ٹریفک قانون کی سنگین خلاف ورزی پر 6 ماہ کے لئے اس کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرلیا گیا ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد علم میں آیا کہ ڈرائیور نے دیگر کئی خلاف ورزیاں بھی کیں ہیں جس پر اسے مجموعی طور پر 17650 درہم کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ اسے 46 بلیک پوائنٹس بھی دئیے گئے جس کی پاداش میں 127 دن اس کی گاڑی بھی پولیس تحویل میں رہے گی۔

حکام نے ڈرائیورز پر زور دیا ہےکہ وہ لاپرواہی سے گاڑیاں نہ چلائیں جو کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین اور اقدار کے خلاف ہو اور رہائشیوں کے لئے خطرے کا باعث بنے۔

Comments

- Advertisement -