تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے نئے سفری قوانین نافذ

یو اے ای : متحدہ عرب امارات ابوظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے 15 فروری 2022 سے ابوظبی آنے والوں کے لیے نئے سفری ضوابط مقرر کیے ہیں۔ گرین لسٹ کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ثقافت و سیاحت نے بیان میں کہا کہ گرین لسٹ میں شامل ممالک سے ابوظبی آنے والے ویکسین یافتہ افراد پر قرنطینہ کی پابندی نہیں ہوگی تاہم انہیں ابو ظبی ایئر پورٹ پہنچنے اور اپنے قیام کے چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

گرین لسٹ میں شامل غیر ویکسین یافتہ افراد پر بھی قرنطینہ کی پابندی نہیں ہوگی تاہم انہیں ابوظبی ایئر پورٹ پہنچے اور اپنے قیام کے چھٹے اور نویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

پندرہ فروری 2022 سے گرین لسٹ میں شامل ممالک کے باشندے قرنطینہ کی پابندی بغیر براہ راست ابوظبی آسکتے ہیں۔

گرین لسٹ میں سعودی عرب، کویت، عمان، مراکش، ترکی، ملائیشیا، سنگاپور، تاجکستان، امریکہ، بحرین، برازیل، پرتگال، بوسنیا، الجزائر، عراق، چین، فلپائن، میانمار، یمن، آذربائیجان، ازبکستان، فن لینڈ، مالدیپ، ایران، اسرائیل، انڈونیشیا اور تیونس سمیت 75 ممالک شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -