تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ابوظبی نے دو اہم ممالک کے مسافروں پر بڑی پابندی عائد کردی

ابوظبی

یو اے ای : کورونا وائرس کی عالمی وباء کی روک تھام کیلیے دنیا بھر میں احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں اسی سلسلے میں فضائی مسافروں پر خصوصی پابندیاں بھی عائد کی گئیں۔

ابو ظبی نے ریاست آمد پر مسافروں کو قرنطینہ کی پابندیوں سے استثنیٰ دینے والے ممالک کی گرین لسٹ سے برطانیہ اور تاجکستان کو خارج کردیا ہے۔

اس کے بعد اب ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی آمد پر قرنطینہ کی پابندیوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

عرب نیوز کے مطابق ابو ظبی کے محکمہ ثقافت اور سیاحت نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ گرین لسٹ ممالک سے آنے والے مسافروں کو صرف ابو ظبی ہوائی اڈے پر ہی پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی۔

برطانیہ اور تاجکستان کو رواں برس اپریل سے اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا جبکہ حال ہی میں مالٹا کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کو اپنی ریڈ لسٹ میں رکھا ہے جہاں ملک سے آنے والے مسافروں کو ان کی آمد کے بعد ہوٹلوں کے اندر آئسولیشن میں رہنا پڑتا ہے۔

محکمہ ثقافت اور سیاحت کے مطابق بین الاقوامی پیش رفت کی بنیاد پر گرین لسٹ میں شامل ممالک، خطوں اور علاقوں کے ناموں کو باقاعدگی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

محکمے کا کہنا ہے کہ اس فہرست کا اطلاق صرف ان ممالک پر ہوتا ہے جہاں سے مسافر آرہے ہیں، شہریت پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -