متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے نئی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اس حوالے سے اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔
بین ا لاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کو فوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔
گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے گی، اس مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔
رواں سال اگست میں یو اے ای کا درجہ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں مئی اور اپریل بھی ریکارڈ گرم ترین مہینے قرار پائے تھے، یو اے ای میں دن ساڑھے 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی پلس کی مفت سہولت فراہمی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، دبئی، ابوظہبی، شارجہ سمیت پورے امارات میں چیٹ جی پی ٹی پلس ورژن بلکل فری ہوگا۔
متحدہ عرب امارات میں 10 لاکھ نوکریاں
چیٹ جی پی ٹی پلس پلیٹ فارم کا جدید ترین ورژن ہے جو تیز ترین کارکردگی، بہتر جوابات، اور زیادہ ٹریفک کے اوقات میں بھی ترجیحی رسائی فراہم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس کینیڈین میڈیا نے اوپن آرٹیفیشل انٹیلیجنس، چیٹ جی پی ٹی کیخلاف مقدمہ دائر کردیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سوفٹ ویئر کے استعمال سے کاپی رائٹ کی شرائط توڑی جارہی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


