بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

یو اے ای میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی (14 جولائی 2026): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں امریکی سفارت خانے نے 15 جولائی تک قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

گلف نیوز کے مطابق ابوظبی میں امریکی سفارت خانے اور دبئی میں امریکی قونصل خانے نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال کے باعث 13 جولائی سے 15 جولائی تک تمام قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی ہیں۔

پیر کے روز جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹ میں متحدہ عرب امارات میں امریکی مشن نے کہا کہ جن افراد کی اس مدت کے دوران اپائنٹمنٹ مقرر ہے، وہ سفارت خانے یا قونصل خانے کا رخ نہ کریں۔ متاثرہ درخواست گزاروں سے نئی تاریخ مقرر کرنے کے لیے براہِ راست رابطہ کیا جائے گا۔

یو اے ای سے غیر ہنگامی امریکی سرکاری عملے کو باہر منتقل کر دیا گیا ہے، معمول کی تمام امریکی ویزا سروسز تاحکم ثانی معطل رہیں گی، پاسپورٹ اور دیگر ہنگامی قونصلر خدمات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

امریکی شہریوں کو سفارت خانے نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے، سفارت خانے نے کہا ہے کہ 13 سے 15 جولائی کے درمیان اپائنٹمنٹ رکھنے والے امریکی شہری مزید ہدایات کا انتظار کریں اور سفارتی مشنز کا رخ نہ کریں۔

امریکی مشن کے مطابق سفارت خانہ اور قونصل خانہ بدستور ’آرڈرڈ ڈیپارچر‘ کی پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں، جس کے تحت غیر ہنگامی امریکی سرکاری عملے کو متحدہ عرب امارات سے منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے اس وقت امریکی شہریوں کے لیے صرف محدود قونصلر خدمات دستیاب ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں