متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار تعطیل کی تبدیلی کے بعد ویزا فیسیلیٹیشن سروس گلوبل نے بھی اپنے اوقات کار تبدیل کردیے ہیں۔
نئے اوقات کار کے مطابق ویزا مراکز پیر سے جمعہ تک صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے تاہم جمعہ کے روز دن ایک بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک نماز جمعہ کے لیے وقفہ ہوگا۔
ملک کے نئے ہفتہ وار تعطیل شیڈول کے مطابق تمام ویزا سینٹرز ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے جب کہ کسٹمر کیئر سینٹرز بھی نئے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔
واضح رہے کہ یو اے ای میں رواں برس کے آغاز سے ہفتہ وار تعطیل ہفتہ اور اتوار کردیا گیا تھا جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ کام کے طریقہ کار میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے جس کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس حوالے سے ایک اہم اطلاع یہ بھی ہے کہ فلپائن کے ویزا فیسیلیٹیشن سینٹرز صبح 8 بجے رات8 بجے تک کام کریں گے تاہم فلپائن اور متحدہ عرب امارات کے ای پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزا کی تجدید نو کے لیے پہلے سے اپائنٹمنٹ لینا ہوگی۔