بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی بندش کی خبروں سے متعلق اماراتی قونصل جنرل کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (29 نومبر 2025): پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی بندش کی خبروں سے متعلق اماراتی قونصل جنرل کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مستحکم بنیادوں پر قائم ہیں، ویزوں کی بندش سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے اماراتی ویزے بلاتعطل جاری کیے جا رہے ہیں، سازشی عناصر یو اے ای کے ویزے کی بندش سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

مدینہ منورہ میں موسم خوشگوار، بڑی تعداد میں زائرین کی آمد

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں قائم ایشیا کے سب سے بڑے ویزا سینٹر پر پاکستانی بہن بھائیوں کے لیے عملہ خدمت پر مامور ہے، بعض نوعیت کے ویزوں کے اجرا کے لیے پیشگی تاریخ ضروری ہے۔

قونصل جنرل نے کہا علاج و معالجے، تعلیمی سیمنیار اور اس نوعیت کی دیگر خدمات کے لیے ہمارا تعاون بر قرار رہتا ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں