دبئی: متحدہ عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، اس کے بعد علاوہ فجیرہ، راس الخیمہ اورام القیون میں بھی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارش کے باعث راس الخیمہ کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس پر درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں گرد و غبار کے طوفان کے خدشے کے باعث نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کی جانب سے عوام اور خاص طور پر گاڑی چلانے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تیز ہوائیں آنے والے دنوں میں حدِ نگاہ کو متاثر کر سکتی ہیں جس کے باعث ڈرائیونگ کے دوران خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو گرد آلود موسم میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور گھروں اور عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی تھیں۔
متحدہ عرب امارات، نئے سال کی آمد پر ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری
جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا تھا کہ موسم سے متعلق تازہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


