تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

90 دن میں 14 کلو وزن کم، کیسے ممکن ہوا؟ نوجوان نے بتا دیا

موٹاپا یا اضافی وزن کا شکار افراد مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرتے ہیں، چند لوگ اس سے نجات پانے کے لیے سر توڑ کوشش بھی کرتے ہیں مگر انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملتی۔

گلف نیوز پر ایک ایسے نوجوان کی رپورٹ شائع کی گئی جس نے صرف 90 روز میں اپنا 14 کلو وزن کم کیا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان کا نام احمد ہے جو اپنے موٹاپے کی وجہ سے پریشان تھا، اضافی وزن سے نجات حاصل کرنے کے لیے اُس نے باقاعدگی سے ورزش کی اور خوراک میں بہت زیادہ احتیاط کی۔

احمد کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنے وزن میں 75 فیصد کمی کھانے پینے اور 25 فیصد ورزش (جم) سے کی۔

’’مجھے میرے ٹرینر نے ڈائیٹ پلان بنا کر دیا اور کہا کہ سلاد کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرو، گوشت میں چکن کھاؤ مگر جس حد تک ممکن ہو چاول سے پرہیز کرو‘‘۔

احمد کا کہنا تھا کہ ’’میں نے مشورے کی روشنی میں فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنک کا استعمال بالکل ترک کردیا تھا اور اپنے لیے گھر پر خود ہی کھانا بناتا تھا، صبح اٹھ کر دو ابلے ہوئے انڈے ناشتے میں کھانا، دوپہر کو جم اور پھر واپس آکر صرف گرین ٹی (چائے) پیتا تھا‘‘ْ۔

’’میں نے نیا جم جوائن کیا تو وہاں کے ٹرینر نے ڈائیٹ کے ساتھ بریانی کھانے کا مشورہ دیا، جس پر میں نے عمل شروع کیا تو پہلے مہینے میں 5 کلو وزن کم ہوا، اسی طرح دوسرے مہینے میں 4 اور تیسرے ماہ میں بھی چار کلوگرام وزن کم ہوا‘‘۔

احمد نے اپنے جیسے دیگر دوستوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگر موٹاپا یا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو وہ اپنے ٹریننگ کے ساتھ کھانے پینے کے پلان پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

Comments

- Advertisement -