ابوظبی : اماراتی قانون کے آرٹیکل 313 کے تحت بغیر وصیت کیے مرنے والے شہریوں کی جائیداد مستحقین میں تقسیم کی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی موت کے بعد جائیداد کی تقسیم سے متعلق کچھ قوانین موجود ہے جس کے تحت مرنے والے شخص کی جائیداد کا فیصلہ پرسنل اسٹیٹس کورٹ شریعت کے اصولوں کے مطابق کرتی ہے۔
جائیداد کی تقسیم سے متعلق ایک شخص نے اماراتی خبررساں ادارے سے اپنی موت کے بعد جائیداد کی تقسیم سے متعلق پوچھا، جس پر نیوز ادارے نے اماراتی قانونن کے آرٹیکل 313 اور 321 کا ذکر کیا جس میں حقوق وضع ہیں۔
آرٹیکل 313 کے مطابق اگر مالک مرجائے تو جائیداد مستحقین میں تقسیم ہوگی جب کہ آرٹیکل 321 میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص مرجائے تو جبری وراثت کی صورت میں ہر ایک کو ایک طے شدہ حصہ (یہ حصّہ آدھا، ایک چوتھائی، آٹھواں حصّہ اور دو اور ایک تہائی یا چھٹا حصّہ بھی ہوسکتا ہے) دیا جائے گا۔
خبررساں ادارے نے کہا کہ مسلمان کو اماراتی قانون کے آرٹیکل 250 کے تحت یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ورثا کے نام وصیت لکھے لیکن وصیت صرف ایک وارث کے نام نہیں لکھی جاسکتی۔