جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

یواے ای میں واٹس ایپ کے ذریعے کارپارکنگ

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں ڈرائیوروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ بہت جلد انہیں واٹس ایپ کے ذریعے کارپارکنگ کی ‏سہولت فراہم کر دی جائے گی۔ ‏

خلیجی میڈیا کے مطابق یہ بات دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے سینئر حکام نے بتائی۔ نئے ‏طریقہ کار کی مکمل جانچ کے بعد جلد ہی اس سہولت کو متعارف کروا دیا جائے گا۔

ڈرائیوروں کے لیے ممکن ہو گاوہ اپنی پارکنگ ٹکٹس واٹس ایپ کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔ آر ٹی اے کے ‏ایگزیکٹو ڈرائریکٹر احمد محبوب کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کار ابھی آزمائش کے مرحلے میں ہے اور اندرونی جانچ ‏کے بعد دو ہفتوں کے اندر سے شروع کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

یہ بالکل ایسا ہی طریقہ ہے جسے لوگ ایس ایم ایس پارکنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ صارفین وہی معلومات ‏واٹس ایپ پر بھیجتے رہیں گے جو وہ 7275 پر بھیجتے تھے۔

واٹس ایپ کے استعمال سے ڈرائیوروں کو 30 فائلیں ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی جو کہ وہ ایس ایم ایس کے ‏ذریعے پارکنگ ٹکٹ کی ادائیگی کرتے وقت ادا کرتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں