ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

یواےای: رمضان 2026 کا اجلاس کب ہو گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک 2026 کی تصدیق کے لیے متحدہ عرب امارات میں چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس 17 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

متحدہ عرب امارات کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس 17 فروری 2026 بروز منگل شام کو متوقع ہے جو کہ 29 شعبان 1447 ہجری کی مناسبت سے ہے۔

اجلاس مغرب کی نماز کے بعد ہو گا جس میں سینیئر مذہبی اسکالرز، ماہرین فلکیات، اور اعلیٰ عہدے دار ملک بھر سے پیش کردہ مشاہداتی رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے جمع ہوں گے۔

اس بار عرب ممالک میں رمضان کا آغاز 19 فروری سے متوقع ہے تاہم حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد ہوگا۔

عمان

 عمان کے سرکاری میڈیا کے مطابق اٹھارہ فروری کو ماہ شعبان کا آخری روز ہوگا اور جمعرات انیس فروری کو یکم رمضان ہوگا۔

عمان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے مطابق منگل انتیس شعبان کو چاند نظر آنا فلکیاتی طور پر ناممکن ہے،سائنسی حقائق کسی دن چاند نظر آنے کو ناممکن قرار دیں توشہادتیں قبول نہیں کی جاتیں۔

ترکی

ترکی اور سنگاپور نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 فروری کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا، کیونکہ فلکیاتی حسابات کے مطابق مقررہ رویت کے دن ہلال نظر آنے کا امکان نہیں تھا۔

استنبول کی مشہور سلیمانیہ مسجد کے میناروں کے درمیان رمضان قرآن کا مہینہ ہے کے الفاظ روشن ہو گئے ہیں

سنگاپور

سنگاپور کی اسلامی مذہبی کونسل نے بھی اسی نوعیت کے حسابی طریقہ کار کے تحت اعلان کیا۔ کونسل کے مطابق منگل کے روز سنگاپور میں چاند غروبِ آفتاب سے پہلے ہی غروب ہو جائے گا، جس کے باعث رویت ممکن نہیں تھی۔

پاکستان

پاکستان کمیشن برائے خلائی و بالا فضائی تحقیق (SUPARCO) نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے سائنسی اور فلکیاتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری 2026 کی شام 5 بجکر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔ 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہو جائے گی، جو کہ انسانی آنکھ سے چاند دیکھنے کے لیے ایک بہترین عمر سمجھی جاتی ہے۔

سائنسی پیشگوئی کے مطابق 18 فروری کی شام ساحلی علاقوں میں سورج ڈوبنے اور چاند چھپنے کے درمیان کا دورانیہ تقریباً 59 منٹ ہوگا، جس کی بنیاد پر ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔

ترجمان سپارکو نے واضح کیا کہ سائنسی اعداد و شمار کی روشنی میں یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے، تاہم اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اور شرعی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں