انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ یو اے ای کی محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کی جانب سے ابوظہبی میں عوام کو مفت وائی فائی کی سہولت ملے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کی جانب سے ابوظبی میں مفت پبلک انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ مفت سروس جو ’ھلا وائی فائی‘ کے نام سے معروف ہے تمام پبلک مقامات پر جن میں پارک اور بسیں شامل ہیں دستیاب ہو گی۔
وائی فائی یو اے ای اور یو اے ای وژن 2021 کے تحت ایک انیشیٹو امارات کا فون نمبر رکھنے والے صارفین کو ایک گھنٹے کے لیے مفت ای میلز، سرکاری ویب سائٹس، سوشل میڈیا ایپس اور میسنجنگ سروسز تک رسائی کی اجازت ہو گئی۔
متعلقہ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ابوظبی کے اسمارٹ سٹی کی ترقی اور ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو فروغ دینا ہے۔
.@AbuDhabiDMT has launched Hala Wi-Fi, providing free public internet coverage across the emirate, including on buses and in public parks. The initiative aims to support Abu Dhabi’s smart city development and advance digital infrastructure. pic.twitter.com/JiN0w6fcvp
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) December 15, 2023