پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

جنگ کے بعد بین الاقوامی تعلقات کا ازسر نو جائزہ لیں گے، متحدہ عرب امارات

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی(10 اپریل 2026): متحدہ عرب امارات کے صدر کے سینئر مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ ریاست کے تصور کو مضبوط کرنے، وطن کی حفاظت اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں انور قرقاش کا کہنا تھا کہ ایرانی جارحیت سے فی الوقت کوئی حتمی سبق حاصل کرنا قبل از وقت ہے، تاہم یو اے ای اپنی اقتصادی اور مالیاتی تنظیمِ نو پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک کی معیشت اور مالیاتی نظام کی ساخت سمیت علاقائی و بین الاقوامی تعلقات کے نقشے کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے گی۔

انور قرقاش نے مزید کہا کہ اس بات کا باریک بینی سے تعین کیا جائے گا کہ مستقبل میں کس پر انحصار کیا جا سکتا ہے۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

ان کا کہنا تھا کہ اپنی قومی ترجیحات کا ازسرِ نو جائزہ لینا ہی یو اے ای کے مستقبل کا راستہ متعین کرے گا تاکہ ملکی دفاع اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں