تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

متحدہ عرب امارات میں‌ واٹس ایپ کال سروسز کی بحالی کے حوالے سے اچھی خبر

دبئی: متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی کے سربراہ نے جلد ہی واٹس ایپ اور فیس ٹائم سمیت دیگر ایپلیکشنز پر عائد کالز پر پابندی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے سربراہ محمد الکویتی کا کہنا تھا کہ ’متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ، فیس ٹائم سمیت دیگر ایپلکشنز کی کالنگ پر عائد پابندی ختم کرنے پر  غور شروع کردیا گیا ہے‘۔

خلیج انفارمیشن سیکیورٹی کانفرنس اور نمائش کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے الکویتی کا کہنا تھا کہ ’واٹس ایپ کالنگ کی ایک خاص وقت تک اجازت دی گئی تھی جس کا مقصد کچھ چیزوں کی آزمائش کرنا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ، فیس ٹائم سمیت دیگر کمپنیوں کو واضح کیا ہے کہ اگر وہ متحدہ عرب امارات کے متعارف کردہ قواعد و ضوابط پر مستقل عمل کریں تو سروسز پر عائد پابندی ختم کردی جائے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے اور انہوں نے مستقبل عمل پیرا ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، پیسے بچانے والی ایپ دوبارہ آگئی

الکویتی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں رواں سال سائبر حملوں میں کم از کم 250 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد ہم نے ایک بار پھر ارادے کو ملتوی کیا اور اب ماہرین اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ڈیجیٹل انحصار کو ہیکرز کے حملوں سے کیسے بچایا جائے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں مائیکروسافٹ، زوم، اسکائپ فار بزنس جیسی سروسز کی کالنگ بالکل مفت ہے مگر واٹس ایپ کال کے لیے مقامی افراد کو ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ادائیگی کر کے خصوصی اجازت لینا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -