تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ابوظبی، شوہر ہنس کر بات نہیں کرتا، خلع دی جائے، خاتون عدالت پہنچ گئی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی عدالت میں خاتون نے درخواست دائر کی ہے کہ اسے خلع دی جائے کیونکہ اس کا شوہر ہنس کر بات نہیں کرتا، غصہ کرتا ہے اور نہ ہی تعریف کرتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابوظبی کی عدالت میں پیش ہونے والے مقدمے کی سماعت کے دوران قاضی نے خاتون سے خلع کی وجہ دریافت کی تو اس نے کہا کہ میری شادی کو 10 برس گزر چکے ہیں اس عرصے میں مجھے یاد نہیں کہ میرے شوہر نے کبھی مجھ سے ہنس کر بات کی ہو۔

خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں کہ دس سالہ ازدواجی زندگی میں کوئی لمحہ ایسا آیا ہو جب میرے شوہر نے مجھ پر ہاتھ اٹھانا تو دور کی بات غصے سے کچھ کہا بھی ہو۔

خاتون کا کہنا تھا کہ دوسروں سے ہنس ہنس کر باتیں کرتا دیکھتی ہوں یا ٹیلی فون پر لمبی گفتگو کرتے ہوئے سنتی ہوں تو میری سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ میرا ہی شوہر ہے جو ہمیشہ خاموش رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: عجمان، ’پب جی‘ گیم کھیلنے سے منع کرنے پر خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی

قاضی نے شوہر سے جواب طلب کیا جس پر اس کا کہنا تھا کہ بطور گھر کے سربراہ مجھ پر جو ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ میں بخوبی ادا کرتا ہوں، میری ذات سے کبھی اس پر کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔

شوہر کا کہنا تھا کہ گھر میں کسی قسم کی قید و قدغن عائد نہیں کی ہوئی اس کے باوجود میری سمجھ میں نہیں آتا کہ میرے مزاج کو بنیاد بنا کر وہ خلع کا مطالبہ کیوں کررہی ہے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کو صلح کمیٹی کے حوالے کیا، جوڑے کو بلایا گیا اور ان کے مابین صلح کی کوشش کی گئی جو کامیاب رہی۔

Comments

- Advertisement -