تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سابق شوہر سے انتقام لینے کے لیے خاتون کا انوکھا اقدام

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں مطلقہ خاتون نے سابق شوہر کے نام سے رجسٹرڈ گاڑی سے 15 ٹریفک خلاف ورزیاں کرکے انتقام لینے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی کی عدالت میں خاتون کا انتقامی حربہ سامنے آگیا جس کے بعد عدالت نے خلاف ورزیوں پر جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔

رپورٹ کے مطابق شوہر نے علیحدگی کے بعد اپنی سابقہ بیوی کو گاڑی تحفے کے طور پر پیش کی تھی اس نے یہ گاڑی اپنے نام سے ہی شو روم سے حاصل کی تھی۔

ٹریفک خلاف ورزیوں پر جب اماراتی شہری سے جرمانہ طلب کیا گیا تو اس نے عدالت سے رجوع کرکے کہا کہ خلاف ورزیوں کا جرمانہ میرے بجائے سابقہ بیوی سے لیا جائے جو مبینہ خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئی ہے۔

عدالت نے شواہد سامنے آنے پر خاتون کو 7290 درہم ادا کرنے کا حکم دیا جس میں 9 فیصد رقم قانونی چارہ جوئی کی شامل ہے۔

اماراتی شہری نے بتایا کہ عدالت نے سابقہ بیوی کو نفقے کے طور پر گاڑی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی لہٰذا اس سے ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے طلب کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -