جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

ورک ویزا پر دبئی جانے والوں کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (6 جنوری 2026): دبئی پولیس نے روزگار کے لیے ورک ویزا پر دبئی آنے والے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کے لیے اہم ہدایت جاری کی ہیں۔

پاکستان سے تعلیم یافتہ اور ہنرمند افراد کی بڑی تعداد روزگار کے لیے دبئی کا رخ کرتی ہے۔ جس کے لیے انہیں ورک ویزا درکار ہوتا ہے۔

ورک ویزا پر دبئی آنے والے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے غیر ملکیوں کے لیے دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کے اینٹی فراڈ سینٹر نے انتباہ جاری کیا ہے، جس میں عوام سے جعلی کام کے ویزا پیش کرنے والے جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دبئی پولیس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جعلساز لوگوں کو ملازمت اور ویزا کفالت کے غیر حقیقی وعدوں سے اپنی جانب راغب کرنے کی کی کوشش کرتے ہیں، جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

انتباہ میں کہا گیا ہے کہ دبئی آنے کے لیے درست ویزا حاصل کرنے کا واحد محفوظ راستہ سرکاری چینلز اور قانونی طور پر لائسنس یافتہ ریکروٹمنٹ ایجنسیز ہیں۔

دبئی پولیس نے لوگوں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ دبئی پولیس اسمارٹ ایپ کے ذریعہ فوری طور پر جعلسازی کی اطلاع دیں۔ اس کے علاوہ 901 پر کال یا سائبر کرائم کے لیے وقف پلیٹ فارم پر اطلاع دیں۔

واضح رہے کہ روزگار کے لیے دبئی آنے والے غیر ملکیوں کے لیے ورک ویزے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ عمومی طور پر آجر کی ذمہ داری ہوتا ہے۔

یہ ویزا عام طور پر ایک سے 2 سال کے لیے موزوں ہوتے ہیں تاہم اس کی تجدید کی جاسکتی ہے۔ کوالیفائی کرنے کے لیے ، درخواست دہندہ کے پاس ملازمت کی پیش کش ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ، یو اے ای میں قانونی رہائش اور ملازمت کی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے امارات کی شناخت حاصل کرنا ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں