The news is by your side.

Advertisement

ڈکیتی اور خاتون پرتشدد کے الزام میں‌ نائیجرین شہری کو قید کی سزا

دبئی : اماراتی عدالت نے خاتون پر تشدد اور ڈکیتی کا الزام ثابت ہونے پر نائیجرین شہری کو تین ماہ قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ملازمت کی غرض سے مقیم سری لنکن خاتون پر دوران سفر تشدد کرنے اور پرس چھینے کے جرم میں عدالت نے 28 سالہ شخص کو قید کی سزا سنائی ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون ایک ریسٹورانٹ میں بطور ویٹریس ملازمت کرتی ہے اور ملزم بھی اسی ریسٹوران میں ملازم ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نائیجرین شہری نے ریسٹوران سے وقت ملازمت ختم ہونے کے بعد خاتون کا پیھچا کیا اور ایک گلی میں پہنچ کر متاثرہ خاتون کے چہرے پر مکا مارا اور موبائل اور پرس لے کر فرار ہوگیا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ ڈکیتی کا واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا تھا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میں اپنے گھر کی جانب بڑھ رہی تھی کہ مجھے محسوس ہوا کہ کوئی میرا پیھچا کررہا ہے، میں نے پیچھے مڑکر دیکھا تو ملزم نے میرے چہرے پر مکا مارا اور میرا سامان لےکر موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

سری لنکن خاتون نے بتایا کہ میں نے 7 منٹ تک نائیجرین شخص کا مقابلہ کیا تاہم پھر وہ بھاگنے میں فرار ہوگیا۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا اور کچھ روز بعد اماراتی پولیس نے خاتون کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے ملزم کی شناخت کروائی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دبئی کی عدالت نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو تین ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں