منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

یو اے ای میں ورک ویزا پر کام کرنیوالے یہ ضرور جان لیں

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: اگر آپ متحدہ عرب امارات کا دورہ کررہے ہیں اور آپ کو نوکری کی پیشکش موصول ہوئی ہے تو یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ آپ کے کاغذات درست ہیں۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نوکری کرنے سے قبل صحیح ورک پرمٹ نہ ہونا لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی صورت میں کڑی سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

12 جنوری کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ میں، دبئی پبلک پراسیکیوشن نے لوگوں کو متنبہ کیا کہ ضروری ورک پرمٹ حاصل کیے بغیر کام کرنے پر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں تین ماہ کی جیل کے ساتھ ساتھ دس ہزار درہم تک کا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔

استغاثہ کی طرف سے پوسٹ کردہ ایڈوائزری میں لکھا گیا کہ ہر غیر ملکی جو وزٹ ویزا کے تحت ملک میں داخل ہوا اور ملک میں کام کرنا چاہتا ہے اسے مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنی ہوگی بصورت دیگر اسے تین سے زائد مدت کے لیے قید کی سزا دی جائے گی اور دس ہزار درہم جرمانہ ہوگا یا ان دو میں سے ایک جرمانہ، اور عدالت خلاف ورزی کرنے والے کو ریاست سے ملک بدر کرنے کا حکم دے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں