تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسکولوں میں کرونا کیسز کی جانچ کے لئے یو اے ای کا بڑا اقدام

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے کرونا کیسز کے پیش نظر اسکولوں کی درجہ بندی کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سرکاری اسکولوں کی ان کی صحت کے تحفظ کے معیارات کے مطابق درجہ بندی کردی گئی ہے اس کا معیار اسکولوں میں طلبا اور اسٹاف میں آنے والے کرونا کیسز، کرونا کے حوالے سے کئے گئے اقدامات وغیرہ پر انحصار ہوگا، ان پروٹوکول کا اطلاق اٹھائیس اگست سے ہوگا۔

درجہ بندی کے معیارات میں اسکولوں کے انفراسٹرکچراور سہولیات کی تیاری شامل ہیں جیسے انسانی وسائل کی دستیابی، بسوں اور طلبا کی ضروریات ، ان کے عزائم اور حوصلے اور دیگر خصوصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

ای ایس ای نے وزارت تعلیم (ایم او وی) کے تعاون سے یہ ہدایات تیار کی تھیں، اس میں کہا گیا کہ گرین کٹیگری جیسا کے نام سے ظاہر ہوتا ہے، ایسا اسکول جس میں کرونا کے کسی کیس کی اطلاع نہ ملی ہو، کلاس رومز میں طلبا کے بیٹھنے کا انداز ایسا ہو کہ ایک میٹر کے فاصلے پر وہ بیٹھ سکے،اور سرکاری اسکول کے نوے فیصد اساتذہ کی کلاس روم میں پڑھانے کی دستیابی ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا سو فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کا اعلان

پیلے رنگ کی کٹیگری سے مراد وہ اسکول ہیں جہاں کرونا وائرس کے کسی کیسز کی اطلاع نہیں ملی ہے مگر کلاس رومز کے ایسے طلبا کو ایڈجسٹ نہیں کرسکتےجو ایک میٹر کے فاصلے پر بیٹھ سکتے ہیں اور اس کے ستر فیصد اساتذہ کی کلاس روم میں پڑھانے کے لئے موجود ہوں۔

سرخ کٹیگری سے مراد وہ اسکول جہاں کرونا وائرس کے کیسز کی اطلاع دی گئی ہےاور وہ ادارہ فوری طور پر ورچوئل لرننگ کا انتخاب کرسکتا ہے، اس درجہ بندی کا تعین پر اسکول کے پرنسپل کرتے ہیں۔

حکام نے کہا کہ نئے تعلیمی سال سے کلاس روم میں پڑھائی کی واپسی کے دوران طلبا کی روزانہ اسکول حاضری کی نگرانی کی جائے گی، طلبا نے اپنے اسکول کی طرف سے اختیار کردہ صحت اور حفاظت کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 564سرکاری اسکول نئے تعلیمی سال میں طلبا کو آمنے سامنے اسکولوں میں تعلیم کے لئے خوش آمدید کہیں گے۔

ای ایس ای نے کہا کہ ایک مربوط منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ طلبا کی کلاس روم میں اسباق میں واپسی کا اہتمام کیا جاسکے اور نیا تعلیمی سال 186 دنوں پر مشتمل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -