تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

یو اے ای اور سعودی عرب کا یمن کے لیے 500 ملین ڈالر امداد کا اعلان

دبئی: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کے لیے 500 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کو درپیش بحران سے نکالنے کے لیے ایک اہم قدم اُٹھایا ہے جس کے تحت قحط اور افلاس کے شکار عوام کے لیے 500 ملین ڈالر کی اضافی امداد فراہم کی جائے گی۔

اضافی امداد کا اعلان شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی امور کے عمومی نگران عبداللہ الربیعہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے بین الاقوامی تعاون الہاشمی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

دونوں ممالک کے اس اقدام سے دس سے بارہ ملین یمنی شہریوں کو غذا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ ہم یمن میں ضرورت مندوں کو مدد فراہم کرنے والی اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیموں کے ساتھ مل کر امداد پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تین برسوں کے دوران عرب اتحاد کے رکن ممالک نے یمن کے لیے 18 ارب ڈالر مالیت کی امداد فراہم کی ہے۔

ریم الہاشمی نے بتایا کہ مملکت سعودی عرب اور یو اے ای کی حالیہ مشترکہ کاوش سے دس ملین یمنی عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ پڑھیں: سعودی عرب نے یمنی شہریوں کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا

واضح رہے کہ رواں سال جون میں بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز ریلیف مرکز نے یمن جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے 70 ٹن وزنی سامان سے لدے تین طیارے یمنی شہر عدن روانہ کیے تھے۔

ریلیف مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا تھا کہ امدادی سامان سے بھرے ہوئے سعودی طیاروں میں خیمے، کمبل، خوراک اور دیگر اشیاء شامل ہیں، 70 ٹن وزنی سامان جنگ سے متاثر ہونے والے افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -