مشہورِزمانہ ٹیکسی سروس اوبرنے پاکستان میں آپریشن شروع کردیا -
The news is by your side.

Advertisement

مشہورِزمانہ ٹیکسی سروس اوبرنے پاکستان میں آپریشن شروع کردیا

لاہور: امریکہ کی مشہورِزمانہ ٹیکسی سروس اوبرنے گزشتہ روزسے پاکستان میں اپنا آپریشن شروع کردیا ہے۔

اوبرنے پاکستان میں انٹری ایسے وقت میں دی ہے جن جرمنی سے تعلق رکھنے والی ان کی حریف کمپنی پاکستان سے اپنا سازوسامان سمیٹ چکی ہے اورپورےایشیا سے اپنی سروس ختم کرنے جارہی ہے جس کی وجہ ایشیا میں ان کے زیادہ مضبوط مقامی حریف سنگاپور کی گریب ٹیکسی اور چین کی ڈی ڈی کائڈی ہیں۔

اوبر کے مڈل ایسٹ اور نارتھ افریقہ میں سربراہ شادن عبدالطیف کا کہنا ہے کہ اوبر کو پاکستان کے شہرلاہورمیں اوبرٹیکسی کم ترین رقم کےعوض دستیاب ہوگی، ابتدائی طورپراس کا کرایہ 13.7روپے فی کلومیٹر ہوگا جو کہ صارفین کو اس کی جانب مائل کرنے میں مددگارثابت ہوگا۔


لاہورمیں موبائل ایپ کے ذریعے رکشہ ہائرکرنا ممکن ہوگیا


پاکستان کی مارکیٹ میں انٹری دینے کے لئے اوبر نے پہلی باراپنے بزنس ماڈل سے دستبردار ہوتے ہوئے کرایے کی رقم کیش میں وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سے قبل اوبرصرف کریڈٹ کارڈ قبول کرتا تھا۔

پاکستان جیسے ملک میں جہاں جرائم کی شرح بے حد زیادہ ہے اورطالبان کا خطرہ بھی موجود ہے ڈرائیوراور مسافردونوں سیکیورٹی فی الحال کمپنی کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایک اوبر ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے خاتون کسٹمرکے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آنے پر بھارتی حکومت نے اوبرسروس عارضی طورپربند کردی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں