تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ خواتین نے کیا کیا؟ ناقابل یقین افسوسناک واقعہ

امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کےڈرائیور کے ساتھ خاتون مسافر نے اوچھی حرکت کر ڈالی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے اوبر ڈرائیور نے خواتین مسافروں کو فیس ماسک لگانے کی ہدایت کی اور نہ لگانے پر سروس نہ دینے کا اعلان کیا۔

خواتین مسافروں نے جب یہ بات سُنی تو اُن میں سے ایک نے ڈرائیور سے ہاتھا پائی کی اور دانستہ طور پر  اُس کے منہ پرکھانسنا شروع کردیا۔

ڈرائیور نے بدتمیزی کرنے پر جب خواتین کی ویڈیو بنائی تو خاتون نے اُس سے موبائل چھین لیا البتہ ویڈیو گاڑی کے ڈیش بورڈ میں لگے کیمرے میں محفوظ ہوگئی تھی۔

ڈرائیور سبھاکار کھاڈکا نے بتایا کہ انہوں نے سان فرانسسکو کے علاقے بے ویو سے اتوار کے روز خواتین کی رائیڈ اٹھائی، جب وہ وہاں پہنچے تو مسافروں نے ماسک نہیں لگایا ہوا تھا جس پر انہوں نے ٹہوکا دیا اور ماسک نہ لگانے کی صورت میں‌ نہ لے جانے کا اعلان کیا۔

ڈرائیور کے مطابق تین خواتین میں سے دو نے تو ماسک لگا لیا تھا مگر ایک خاتون نہ لگانے پر بضد تھیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور خواتین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا اور دھیمے لہجے کے ساتھ انہیں سمجھانے کی کوشش بھی کی مگر  تھوڑی ہی دیر میں گرما گرمی شروع ہوگئی۔

سبھاکار نے بتایا کہ انہوں نے خواتین کو قریب میں واقع ایک دکان سے ماسک خرید کر دیے اُس کے باوجود انہیں نے ماسک نہیں پہنا۔ گاڑی میں سوار خواتین میں سے ایک نے اترتے وقت گاڑی میں کالی مرچوں کا اسپرے بھی کیا۔

ڈرائیور نے کہا کہ ’اس قسم کے واقعات سے میرا حوصلہ کم نہیں ہوگا اور نہ محض ایک واقعے کی بنیاد پر ہر چیز کو غلط کہا سکتا ہوں، میں ماسک نہ پہننے والے مسافروں کو لے جانے سے اس لیے انکار کرتا ہوں تاکہ انہیں کرونا کی حساسیت کا اندازہ ہوسکے‘۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں