تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اوبر ٹیکسی سروس نے خفیہ معاشقے کا بھانڈا پھوڑ دیا

پیرس: دنیا بھر کی معروف ٹیکسی سروس ’اوبر‘ ہنستے کھیلتے شادی شدہ جوڑے کے درمیان طلاق کا باعث بن گئی جس کے بعد شوہر نے کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی فرانس کی معروف کاروباری شخصیت نے محبوبہ سے ملاقات کے لیے ٹیکسی بک کروائی تھی لیکن یہ غلطی کر بیٹھے کہ اوبر ایپ اپنی اہلیہ کے موبائل فون سے استعمال کیا۔

گو کہ انہوں نے اپنی سفری تفصیلات کو اہلیہ سے چھپانے کے لیے ایپ سے سائن آؤٹ کر دیا تھا لیکن اس کے باوجود ان کی تمام سفری معلومات اہلیہ کے موبائل پر بھیجی جاتی رہیں اور یوں اہلیہ اپنے شوہر کی محبوبہ سے ملاقات کے لیے جانے کی خبروں سے آگاہ ہوتی رہیں۔

uber-post

شوہر کی سرگرمیوں کو پہلے ہی شک کی نگاہ سے دیکھنے والی بیوی کا اندازہ اوبر ایپ سے ملنے والی تفصیلات کے سبب درست ثابت ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بیوی نے شوہر کے معاشقے کی معلومات ملنے کے بعد طلاق لے لی جس کے بعد مذکورہ کاروباری شخصیت نے ٹیکسی سروس کے خلاف 4 کروڑ 80 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

uber-post2

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شوہر کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کی ذاتی زندگی میں جو مسائل پیش آئے اس کی وجہ اوبر سروس کی ایپ ہے جو سفری تفصیلات ان کی اہلیہ کے موبائل پر بھیجتی رہی۔

وکیل کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ان کے موکل کی سفری تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے بجائے عام کیا حالانکہ وہ بعد میں ٹیکسی بک کروانے کے لیے ہمیشہ صرف اپنا موبائل ہی استعمال کیا کرتے تھے اس کے باوجود کمپنی ان کے موبائل کے ساتھ ساتھ اہلیہ کے موبائل پر بھی سفری تفصیلات بھیجتے رہی جو کہ انتہائی غلط ہے۔

Comments

- Advertisement -