ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اوبر ٹیکسی سروس کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
بنگلہ دیش روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اوبر ٹیکسی سروس کے آغاز کے دو روز بعد ہی اس کو غیرقانونی قرار دے دیا، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ، جس میں ڈرائیورز کو ہدایت دی گئی ہے کہ مشہور فون ایپلی کیشن کے ذریعے کام نہ کریں۔
نوٹس میں اوبر کے مالک اور ڈرائیوز کو بھی خبردار کیا گیا ہے۔
مشہور کار سروس نے 2010 میں اپنی لانچ کے بعد سے دنیا بھر میں سفری سہولیات کو بہتر بنانے اور تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، تاہم کئی بار ممالک کے قوانین و ضوابط کی پابندیوں کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
بی آر ٹی اے کے ڈائریکٹر محمد نورالاسلام کا کہنا ہے کہ ہم اس طرح کے اقدامات کا خیر مقدم، لیکن کسی نے بھی حکام سے اجازت نہیں لے، آن لائن ٹیکسی سروس غیرقانونی طور پر کام کررہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اوبر چاہے تو بنگلہ دیش میں موجود دو ٹیکسی سروسز کے ساتھ مل کر کام کرسکتی ہیں لیکن اس ایپلی کیشن کو دیگر نجی گاڑیوں اور کاروں کے ساتھ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ کار رائیڈ سروس اوبر نے 22 نومبر کو بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے اپنی سروسز کا آغاز کیا گیا تھا۔