اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

فیفا کے یوٹرن لینے کے باوجود یورپی ممالک کا کھیلنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ممالک کی تنظیم یوئیفا کا کہنا ہے کہ فیفا کے صدر انفینٹینو کے حصص فروخت کرنے کے فیصلے پر یوٹرین کے باوجود وہ بائیکاٹ برقرار رکھیں گے۔

یوئیفا نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی 55 رکن ایسوسی ایشنز فیفا مقابلوں کے بائیکاٹ کے لیے پُرعزم ہیں اور اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی گورننگ باڈی نے ان کی شرائط قبول نہیں کیں۔۔

یوروپی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے گذشتہ جمعرات کو متفقہ طور پر فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کے اس اعلان کے بعد فیفا کے تمام ایونٹس سے دستبرداری کے لئے ووٹ دیا کہ عالمی ادارہ ورلڈ کپ اور دیگر ایونٹس میں اقلیتی حصص فروخت کرنے کی کوشش کرے گا۔

انفینٹینو نے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد شیئرز فروخت کرنے کی تجویز واپس لے لی ہے اور مراکش میں ہونے والے اجلاس میں عالمی ادارے کی قیادت کی حمایت حاصل کر لی ہے۔

تاہم یوئیفا کا کہنا ہے کہ فیفا کے ساتھ تعاون کی تجدید کے لیے انفینٹینو کے سیل آف پلان واپس لینا واحد شرط نہیں تھی اور ایسوسی ایشنز  کی فیفا مقابلوں میں عدم شرکت سے منسلک مزید شرائط بالکل واضح تھیں جسے پورا نہیں کیا گیا۔

دنیائے فٹبال میں بھونچال، یورپی ممالک کا ورلڈکپ اور فیفا ٹورنامنٹس کھیلنے سے انکار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں