تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

شہری اڑن طشتری دیکھ کر خوفزدہ، سمندر میں چھلانگ لگادی

ساؤپالو : برازیل کے دارالحکومت میں پُر اسرار شہ دیکھی گئی ہے جس سے متعلق دو مچھیروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ڈسک صورت کی اڑن طشتری تھی۔

تفصیلات کے مطابق برازیلین دارالحکومت میں دو مچھیروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اڑن طشتری دیکھی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایسی چیزیں صرف تصویروں میں ہی دیکھیں تھی جس نے زمین پر اگی گاس کو بھی چلا دیا۔

فشرمین فرینڈو بسیرا اور ولسن دا سلوا کا کہنا تھا کہ ہم آئی لینڈ پر مچھلیاں پکڑنے کےلیے جال بچھا کر بیٹھے ہوئے کہ ہم نے ڈسک کی شکل کی اڑن طشتری اڑتے ہوئے دیکھی جس سے پیلے رنگ کی روشنی خارج ہورہی تھی۔

مچھیروں کا کہنا تھا کہ ہمیں لگا کہ یہ کوئی بڑا غبارہ ہوگا لیکن جب اس نے رفتار بڑھائی تو ہمیں یقین ہوا کہ یہ تو خلائی مخلوق کا خلائی طیارہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں نے بتایا کہ ہم اڑن طشتری سے خارج ہونے والی روشنی دے اس قدر خوفزدہ ہوگئے کہ کشتی سے چھلانگ لگادی۔

غیر ملکی میڈیا پر اڑن طشتری کے زمین پر اترنے کی تصویر بھی نشر کی گئی تھی جس میں زمین اور گاس کے ایک خاص حصّے کو جلا ہوا دکھایا تھا۔

ولسن کا کہنا تھا کہ ہم لوگ خوف کی وجہ سے تقریباً مرگئے تھے، ہم لوگ کشتی کے نیچے چھپ گے تھے۔

ایک مچھیرے نے آسمان پر نظر آنے والی اڑن طشتری کی تصویر بھی کاغذ پر بناکر دکھائی۔

دوسری جانب برازیل کے سنتوس ملٹری ایئربیس نے جاری بیان میں کہا کہ ابھی تک مذکورہ علاقے میں کوئی ایئرکرافٹ نہیں آیا۔

خیال رہے کہ اڑن طشتریوں کے زمین پر آنے کے دعوے نئے نہیں ہیں۔

اس سے قبل بھی کئی لوگوں نے مختلف مقامات پر پراسرار روشنیاں دیکھنے کا دعویٰ کیا اور انہیں اڑن طشتری کہا تاہم حتمی طور اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ واقعی کوئی اڑن طشتری زمین پر آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -