تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

‘اڑن طشتری’ کی پرواز، پراسرار مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید

نئی دہلی: بھارتی فضا میں دیکھی گئی پُراسرار شے کی پرواز کو شہری اڑن طشتری قرار دے رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں لوگوں نے ممکنہ غیرشناخت شدہ شے(یو ایف او) کی پرواز کیمرے کی آنکھ میں قید کرلی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گجرات کی فضا میں کوئی نامعلوم چیز پرواز کرتی نظر آئی جس میں سے نارنجی شعائیں نکل رہی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے مدھم ہوکر ختم ہوگئیں۔

ماہرین نے شہریوں کے اڑن طشتری کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی سیٹلائٹ ہوسکتا ہے جو زمین کے سب سے نچلے مدار سے گزر رہا ہے۔ تاہم حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ وہ شے کیا تھی۔

ویڈیو دیکھ کر ایسا گمان ہورہا ہے کہ کوئی دو ‘یو ایف او’ پرواز کررہے ہیں لیکن اس کی حقیقت کیا ہے فی الحال کوئی نہیں جانتا۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل بھی فضا میں ایسی شے دیکھی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق انہیں 30، 40 مختلف رنگوں کی روشنیاں نظر آئیں۔ ماہرین نے بتایا کہ زمین کے نچلے مدار پر 3000 کے قریب سیٹلائٹس کام کررہے ہیں یہ ان میں سے کوئی ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -