یوگنڈا: افریقی ملک کے 50 سالہ شہری نے 2 سگی بہنوں سمیت 3 خواتین سے ایک ہی دن میں شادی کر کے نئی مثال قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایک یا زائد شادیاں کرنا معمول کی بات ہے تاہم افریقی ملک یوگنڈا کے 50 سالہ شخص آہن نے ایک ہی دن میں تین خواتین سے شادی کر کے نئی مثال قائم کردی۔
آہن نے جن خواتین سے شادی کی اُن میں دو نوجوان سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق آہن نامی شخص نے جن خواتین سے شادیاں کی اُن میں سے ایک کی عمر 48 جبکہ دوسری کی 27 اور تیسری کی 24 سال ہے، ولیمے کی تقریب میں تینوں خواتین عروسی لباس میں موجود تھیں۔
مزید پڑھیں: غیر شادی شدہ افراد بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں، تحقیق
اس ضمن میں افریقی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 50 سالہ دلہا اپنی تینوں دلہنوں کے ساتھ تقریب میں شرکت کے لیے آرہا ہے اور مہمان اُسے دیکھ کر شور کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل محققین نے غیر شادی شدہ افراد کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ دماغی بیماری خصوصا بھولنے کی بیماری سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو جلد شادی کرلیں۔
تحقیق کے مطابق شادی شدہ افراد کا دماغ متحرک رہتا ہے جس کی وجہ سے انہیں تمام باتیں یاد رہتی ہیں جبکہ غیر شادی شدہ افراد سستی کی وجہ سے باتیں بھول جاتے ہیں۔