تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خلیج عمان سے ہائی جیک برطانوی جہاز بازیاب

لندن : خلیج عمان میں ہائی جیک ہونے والا برطانوی جہاز بازیاب ہوگیا، برطانوی حکام نے جہاز ہائی جیک کرنے کا الزام ایرانی فورسز پر عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ سے 60 ناٹیکل مائلز کے فاصلے پر برطانوی جہاز ہائی جیک ہوگیا تھا۔

برطانوی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بدھ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ ہائی جیکرز نے جہاز کو چھوڑ دیا ہے۔

برطانیہ نے خلیج عمان میں جہاز کے اغوا کا الزام بھی ایران یا اس کی حمایت یافتہ تنظیموں پر لگایا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ ایران سے منسلک فورسز نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں ایک آئل ٹینکر کو ’ہائی جیک‘ کر لیا ہے، جس کی میری ٹائم سیکیورٹی کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی تھی۔

اس کے باوجود مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوج کے پانچویں بیڑے اور برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی امارات کی حکومت نے واقعے کی تصدیق کی۔

دوسری جانب ایرانی وزرات خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قریب چند سمندری جہازوں کے ساتھ ہونے والے واقعات ’مشکوک‘ نوعیت کے ہیں اور اس نے ایران کے خلاف ’غلط فضا‘ بنانے کے بارے میں بھی خبردار کیا۔

Comments

- Advertisement -