برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ اور فرانس آبنائےہرمز میں جہازرانی کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی مشن کی قیادت کریں گے۔
کیئراسٹارمر نے بیان میں کہا کہ حالات سازگار ہوتے ہی "فریڈم آف نیوی گیشن” یقینی بنانے کیلئے عالمی مشن شروع کیا جائے گا اور اس مشن کا مقصد تجارتی جہازوں کی بحفاظت نقل وحمل اور عالمی سمندری حدود کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشن مکمل طور پر پُرامن اور دفاعی ہو گا، بین الاقوامی مشن کا مقصد تجارتی جہازرانی کو تحفظ کا احساس دلانا اور اعتماد بحال کرنا ہے سمندرسےبارودی سرنگیں صاف کرنے کی کوششوں میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
الجزیرہ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے دیگر ممالک کو بھی مشن میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے بتایا کہ 12 ممالک پہلے ہی مشن کےلیے اپنے اثاثے فراہم کرنے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں، بین الاقوامی مشن کی کامیابی کےلیے عالمی برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔
ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران امریکی مدد سے سمندری بارودی سرنگیں صاف کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا میں اپ ڈیٹ کیا کہ ایران نے، امریکا کی مدد سے، تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں، یا ہٹا رہا ہے!”۔
ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے اسے کاغذی شیر قرار دیا اور کہا کہ آبنائے ہرمز معاملہ ختم ہو چکا اب نیٹو کی کال آئی، نیٹو نے کہا آپ کو کچھ مدد کی ضرورت ہے؟ نیٹو کو کہا اگر تیل بھرنے کیلئے جہاز لانے ہیں تو آئیں ورنہ دور رہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کاغذی شیر ہے ضرورت پڑنے پر بےکار ثابت ہوا، امریکا کی مدد سے ایران تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹا رہا ہے، بہادری سے مدد کرنے پر سعودی عرب، یواےای اور قطر کا شکریہ۔۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


