The news is by your side.

Advertisement

برطانیہ کا پاکستان کے لیے امداد کا اعلان

اسلام آباد: برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کے 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کے لیے 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ امداد دیں گے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ دوست ہی مشکل وقت میں کام آتا ہے،ہمیں اپنے رویوں اور برتاؤ میں تبدیلی لانا ہوگی۔کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں عوام کروناکی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں،پاکستان کرونا کے نقصانات سے باہر آنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 8 اموات، ، تعداد143تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 143 تک جا پہنچی ہے جبکہ کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7ہزار481 ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں