تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

برطانیہ میں آئندہ ماہ سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان

لندن: برطانیہ میں کورونا کی صورتحال میں قدر بہتری آنے کے بعد لاک ڈاؤن اور پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے 4جولائی سےلاک ڈاؤن میں مزید نرمیوں کا اعلان کرتے ہوئے سماجی فاصلےکیلئے2کے بجائے 1 میٹر فاصلہ رکھنےکی ہدایت کردی۔

وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ، پب، سینما بھی4جولائی سےکھولےجائیں گے جب کہ حجام کی دکانیں اور میوزیم بھی4جولائی سےکھل جائیں گے۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ شادیوں میں زیادہ سےزیادہ 30مہمان شرکت کرسکیں گے، عبادت گاہیں بھی اجتماعی عبادت کیلئےکھل جائیں گی تاہم ان پابندیوں میں نرمی کے باوجود سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کورونا وائرس سے گزشتہ3ماہ کے عرصہ میں ایک دن میں کم ترین اموات رپورٹ ہوئی تھیں، 14 جون کو 24گھنٹوں کے دوران صرف 36افراد کوویڈ میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوئے۔

Comments

- Advertisement -