تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانیہ: 24 گھنٹے میں تقریباً 50 ہزار افراد کرونا کا شکار

لندن : برطانیہ میں ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کرونا میں مبتلا 135 افراد چوبیس گھنٹے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں اب بھی جاری ہیں، لاکھوں شہریوں کی ویکسینیشن مکمل ہونے کے باوجود کرونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں چوبیس گھنٹے کے دوران 44 ہزار 985 تصدیق شدہ کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کرونا میں مبتلا 135 افراد ایک روز میں لقمہ اجل بنے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی ایک اور نئی قسم سامنے آئی ہے، ڈیلٹا ویرینٹ پلس کے اندور میں اب تک سات کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کرونا کی قسم ’ڈیلٹا پلس‘ کے کیسز میں اضافہ

واضح رہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ برطانیہ سے پھیلنا شروع ہوا تھا اور اب برطانیہ میں ڈیلٹا ویرینٹ پلس کے کئی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -