اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

برطانوی نیوکلیئر آبدوز میں داخل ہونے کی کوشش، 2 ایرانی شہری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی نیوکلیئر آبدوز بیس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ پولیس نے مرد اور خاتون کو حراست میں لیا ہے جن کی عمریں 34 اور 31 سال کے درمیان ہیں۔

برطانیہ کی قومی خبر رساں ایجنسی پی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص ایرانی ہے۔

رائل نیوی نے گرفتاریوں کی تصدیق کی لیکن کہا کہ "معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، ہم مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔”

یہ پڑھیں: یورپی ملک نے امریکا کو ہتھیاروں کی برآمد روک دی

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے مغربی ساحل پر واقع اڈہ برطانیہ کے ایٹمی ہتھیاروں سے لیس آبدوزوں کے بیڑے کی میزبانی بھی کرتا ہے۔

برطانیہ 1950 کی دہائی سے ایٹمی طاقت رہا ہے، 1990 کی دہائی سے اس کا نیوکلیئر ڈیٹرنٹ چار رائل نیوی آبدوزوں پر مشتمل ہے جو ٹرائیڈنٹ میزائلوں سے لیس ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں