تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

برطانیہ نے بھی بوئنگ737 طیاروں کی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی

لندن: چین، سنگاپور، انڈونیشیا اور فرانس کے بعد اب برطانیہ نے بھی بوئنگ737 طیاروں کی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا میں گذشتہ دنوں ہولناک طیارہ حادثہ پیش آیا تھا، بوئنگ 737 میکس طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے بوئنگ 737 پر اپنی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

برطانوی حکام نے بوئنگ 737 میکس طیاروں کی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے مسافروں کو متبادل فلائٹس سے روانہ کیا، جبکہ کئی پروازیں معطل بھی ہوئیں۔

برطانوی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں کی کمرشیل مسافر فلائٹ کو برطانوی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

علاوہ ازیں کئی یورپی ممالک کی جانب سے بھی پابندیوں کے فیصلے ممکن ہیں، حادثے کے بعد مختلف ممالک اپنے شہری مسافروں کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

فرانس کی فضائی حدود میں‌ بوئنگ طیاروں کے داخلے پر پابندی

امریکی کمپنی بوئنگ 737 طیارے تیار کرتی ہے، ایتھوپیا کے پاس اب اس ماڈل کے چار طیارے باقی ہیں جنہیں سول ایوی ایشن کے حکم پر فوری گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک گذشتہ دنوں ایتھوپین ائیرلائن کا بوئنگ طیارہ تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 157 افراد ہلاک ہوئے تھے، اسی طرح اکتوبر 2018 میں بھی اسی ماڈل کا طیارہ کریشن ہوا تھا جس کے نتیجے میں 189 مسافر مارے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -