برطانیہ نے امیگریشن رولز میں اعلان کردہ تبدیلیوں پر عمل درآمد شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امیگریشن رولز میں تبدیلیوں کو ویب سائٹ پر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے اور یہ نئے قواعد 8 جنوری سے نافذ ہوں گے۔
برطانوی حکومت کی جانب سے ترامیم سے مختلف ویزا کیٹیگریز متاثر ہوں گی۔
برطانوی حکومت نے اسکیلڈ ورکر ویزا قواعد میں تبدیلی کر دی ہے۔ ہائی پوٹینشل انڈویجول ویزا کے ضوابط میں بھی نئی ترامیم نافذ کی گئی ہیں۔
اسکیل اپ ویزا قوانین میں رد و بدل اور نئی شرائط کے تحت درخواستیں وصول ہوں گی۔ ورک ویزا درخواست گزاروں کےلیے انگریزی زبان کی شرط مزید سخت کی گئی ہے۔
8جنوری سے نئے درخواست گزاروں کےلیے انگریزی زبان کا معیار بی ٹولازم قرار دیا گیا ہے۔ بی ٹو انگریزی شرط صرف نئی درخواستوں پر لاگو ہو گی جو موجودہ ویزا ہولڈرز کو استثنیٰ ہے۔
ہوم آفس کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد ورک فورس کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں


