تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سفری سہولیات: برطانیہ نے پاکستانی مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لندن : برطانیہ نے پاکستانی شہریوں کو نادرا کا کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھا کر برطانیہ کے سفر کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے پاکستانی کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول قرار دے دیا ہے جس سے پاکستانی شہریوں کو برطانیہ سفر میں مزید سہولت فراہم ہوگی۔

برطانیہ میں نادرا کا کرونا سرٹیفکیٹ قابل قبول قرار دینے کی تصدیق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے بھی کردی ہے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ منظور شدہ ویکسین لگوانے والے افراد بغیر قرنطینہ برطانیہ آسکیں گے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی منظور شدہ ویکسینز میں برطانیہ کی تیار کردہ ویکسین ایسٹرازینیکا، جونسنز اینڈ جونسنز، امریکی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین موڈرنا اور فائزر شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کل سے کرونا قوانین تبدیل کرکے ایمبرلسٹ ختم کردے گا۔

Comments

- Advertisement -