تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کرونا وائرس، برطانیہ میں‌ ہونے والی اموات سے متعلق بڑا انکشاف

مانچسٹر: برطانیہ کے ادارہ شماریات نے کرونا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار میں بڑا انکشاف کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرونا سے سفید فام مردوں کے مقابلے میں سیاہ فام اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی دگنی اموات کے امکانات ہیں۔

ادارہ شماریات نے اعداد و شمار میں پہلی بار آبادی کی کثافت، محرومی اور ثقافت کو بھی شامل کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق بنگلہ دیشی،پاکستانی اور بھارت سے تعلق رکھنے والے مردوں میں سفید فام مردوں کے مقابلے میں کرونا سے موت کا خطرہ 1.6 فیصد زیادہ ہے جبکہ ایشیائی خواتین میں اموات کاخطرہ سفیدفام عورتوں کےبرابر ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سیاہ فام اور ایشیائی افراد کو کرونا زیادہ شدت سے متاثر کررہا ہے جبکہ مذہبی اعدادو شمار کے مطابق مسلمان مرد سب سے زیادہ کرونا کا شکار ہوئے ہیں.

دوسری جانب برطانیہ میں اب تک کرونا کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 815 تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 346 نئے کیسز سامنے آئے۔

سلطنتِ برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 173 اموات ہوئیں جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 42 ہزار 461 تک پہنچ گئی جبکہ 379 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، برطانیہ میں اب تک 74 لاکھ 33 ہزار 114 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں