جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

برطانیہ میں قید جولیان اسانج کیلیے اہم ’راستہ‘ کھل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ کی عدالت نے اسانج کے لیے امریکی حوالگی کی اپیل کرنے کا راستہ کھول دیا۔

برطانیہ کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ جولیان اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کے حکم کے خلاف اپیل کرنے کا موقع ہونا چاہیے۔

آزادی اظہار کے لیے سرگرم کارکن اور وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج خفیہ دستاویزات کے ایک وسیع ذخیرے کی اشاعت سے متعلق الزامات کے تحت سال 2019 سے جیل میں قید ہیں۔

- Advertisement -

غیرملکی نشریاتی ادار کے مطابق جون 2022 میں برطانیہ نے جولیان اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی منظوری دی تھی کیونکہ امریکا جولیان اسانج کیخلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

آسٹریلوی شہری جولیان اسانج2019سے لندن کی ہائی سیکیورٹی جیل میں قید ہیں۔ انہوں نے 23 مارچ 2022 کو لندن کی انتہائی سکیورٹی والی بیلمارش جیل میں ایک مختصر تقریب کے دوران دو بچوں کی ماں اسٹیلا مورس سے شادی کی ہے۔

اس حوالے سے آسٹریلیا کے وزیراعظم نے امریکا سے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کیخلاف کارروائی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں