پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

ایک ملک کا اپنے ہر شہری کو ’’AI‘‘ کی تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

(29 جنوری 2026): ایک ملک نے اپنے ہر شہری کو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی مفت تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ کی ایک سرکاری ویب سائٹ پر برطانوی حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حکومت برطانیہ ہر شہری کو اے آئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے اور موثر استعمال کے لیے اس کی تربیت فراہم کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ تربیت ملک کے ہر بالغ شہری کو دی جائے گی اور 20 منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل ہونے والے مختصر کورسز میں لوگوں کو سکھایا جائے گا کہ کام کے مقامات پر اے آئی ٹولز کو کس طرح بہتر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تربیت کے نتیجے میں کارکنان معمول کے روزمرہ کاموں سے آزاد ہوں گے اور زیادہ ہائی اسکلڈ نوکریاں پیدا ہوں گی، جبکہ کورس مکمل کرنے والے افراد کو ورچوئل اے آئی فاؤنڈیشن بیج بھی دیا جائے گا۔

ڈیپارٹمنٹ فار سائنس، انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق برطانوی شہریوں کو مختصر وقت کے ان کورسز کی تربیت کے حکومتی فیصلے کو بزنس ایکسپرٹ پینل اور ٹریڈ یونینز کی حمایت حاصل ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں