جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

برطانوی وزیردفاع کا استعفیٰ کیئر اسٹارمر کی حکومت کیلیے بڑا دھچکا قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی وزیردفاع جان ہیلی کا استعفیٰ وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت کیلیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیردفاع جان ہیلی کا کہنا ہے کہ حکومت فوج کو مطلوبہ وسائل اور فنڈز فراہم کرنے میں ناکام رہی، بڑھتے عالمی خطرات کے وقت وزارت خزانہ دفاعی بجٹ دینے کو تیار نہیں۔

جان ہیلی کے مطابق دفاعی بجٹ میں کمی سے برطانوی افواج کی جنگی تیاریوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے جان ہیلی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے دفاعی پالیسی کا دفاع کیا، اسٹارمر کا کہنا تھا کہ غیرذمہ دارانہ قرضے ملکی معیشت کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کو بڑا دھچکا، ایک اور وزیر مستعفی

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا دفاعی سرمایہ کاری کا منصوبہ مسلسل تاخیر اور اختلافات کا شکار ہے، برطانوی فوج کے سابق سربراہ لارڈڈینیٹ نے وزیر دفاع کے استعفے کو خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں