بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

برطانیہ کے جنگی طیاروں کی داعش کے خلاف تربیتی مشقیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ کے نئے اسٹیلتھ جنگی طیارے ایف 35 بی لائٹننگ دوم نے داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لیے تربیتی مشن کے دوران اپنی پہلی عملی پرواز کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغیر آواز پیدا کیے اور دشمن پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے برطانوی اسٹیلتھ جنگی طیاروں ایف 35 نے داعش جنگجوؤں کے خلاف شام اور عراق میں فضائی کارروائی کے لیے تربیتی مشن میں حصہ لے کر اپنی پہلے عملی مشن کا آغاز کردیا۔

[bs-quote quote=”برطانیہ کے پاس ایف 35 کے 17 طیارے موجو دہیں اور فی طیارے کی قیمت 10 کروڑ پاؤنڈ ہے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

- Advertisement -

طیاروں کی کامیاب پرواز سے مسرور برطانوی وزیر دفاع پینی مور ڈونٹ نے تربیتی مشقوں میں ایف 35 کے عملی مظاہروں کو تاریخی لمحہ قرار دیا جبکہ برطانوی رائل ایئرفورس نے ان مشقوں کو بطور خاص عمدہ کہا اور پائلٹس کو مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے پاس ایف 35 کے 17 طیارے موجو دہیں اور فی طیارے کی قیمت 10 کروڑ پاؤنڈ ہے جو عمودی لینڈنگ بھی کرسکتا ہے اور اس میں ریڈار سے بچ نکلنے کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہوتی ہے اور اس کی رفتار آواز کی رفتار سے زیادہ ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق جزیرہ قبرص میں ایف 35 جنگی طیاروں نے 95 پروازیں کیں جبکہ فارمیشن میں 225 گھنٹوں تک کامیابی سے پرواز کی ہے، یہ مشقیں شام و عراق میں داعش کے خلاف آپریشن شیڈر کے سلسلے میں کی گئی جس کی قیادت برطانیہ نے کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں