تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

برطانیہ:‌ بلاضرورت گھر سے نکلنے پر خاتون پر جرمانہ عائد

لندن : برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران بلا ضرورت گھر سے نکلنا خاتون کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے خاتون پر 650 پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے سے لاک ڈاؤن جاری ہے اور حکومت کی جانب سے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں ورنہ سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی خاتون نیو کاسل کی رہائشی ہے، جب خاتون گھر سے نکلی تو پولیس نے خاتون نے وجہ جاننے کی کوشش کی لیکن خاتون نے وجہ بتانے سے انکار کردیا۔

پولیس نے انکار سنتے ہی خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا، جہاں مجسٹریٹ نے نئے کرونا ایمرجنسی قانون کے تحت خاتون کو 650 پاؤنڈز جرمانہ عائد کردیا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے لاک ڈاؤن جاری ہے تاکہ کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے لیکن شہریوں کی لاک ڈاؤن کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں ہلاکت خیز کرونا وائرس کی وبا اب تک 1789افراد کو ہلاک جبکہ 25150 افراد کو متاثر کرچکی ہے، مریضوں میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور شہزادہ چارلس بھی شامل ہیں۔

Comments

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں