تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرونا وائرس: برطانیہ کا 330 ارب پاؤنڈ کے پیکچ کا اعلان

لندن: کرونا وائرس کے باعث برطانیہ کی حکومت نے 330 ارب پاؤنڈز کے پیکچ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 330 ارب پاؤنڈز کے پیکچ کا اعلان کر دیا۔

برطانوی حکومت کے مطابق چھوٹے کاروباروں کو 25000 پاؤنڈز تک ریلیف دیا جائے گا، 3 ماہ کے لیےگھروں کی اقساط بھی فریزکر دی گئیں۔

برطانیہ کے چیف سائینٹفک افسر سر پیٹرک نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں 55000 افراد کرونا کے مریض ہیں۔انہوں نے کہا کہ درست حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو ڈھائی لاکھ ہلاکتوں کاخدشہ ہے، بروقت فیصلے سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار تک روکی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 407 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، این ایچ ایس اب تک 50 ہزار افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے۔ کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر برطانوی حکومت نے شہریوں کو ایک ماہ تک بیرون ملک سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -