بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

پہاڑی علاقے میں کچرے کا ڈھیر، پاکستانیوں کی لاپرواہی پر برطانوی ہائی کمشنر افسردہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے شہریوں کی جانب سے پہاڑی علاقے میں کوڑا کرکٹ پھیلانے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر جمعے کی صبح اسلام آباد میں واقع مارگلہ ہلز چہل قدمی کے لیے گئے، جہاں انہوں نے کوڑا کرکٹ دیکھا۔

غیر ملکی سفیر نے مارگلہ ہلز پر پھیلے کچرے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیں اور پاکستانیوں کو صفائی کا سبق بھی دیا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’صفائی نصف ایمان ہے لہذا خوبصورت اسلام آباد کو صاف رکھیں‘۔

کرسچن ٹرنر نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر موجود کچرے کو خود صاف کیا۔ انہوں نے وہاں موجود کچرے کو دو بڑے بیگوں میں جمع کر کے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ساتھ میں برطانوی ہائی کمشنر نے لکھا کہ ’ایک بارپھر صبح کی چہل قدمی کے دوران، کچرے کے دو تھیلے‘۔

دوسری جانب اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر کا نوٹس لیتے ہوئے مارگلہ پہاڑیوں پر صفائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔

انہوں نے  لکھا کہ ’شہری جنگلاتی علاقے میں افطاری کرنے آتے ہیں اور وہ کچرا یہیں پر چھوڑ جاتے ہیں‘۔

ڈپٹی کمشنر نے لکھا کہ ’برطانوی ہائی کمشنر نے پہاڑیوں پر کچرے کی نشاندہی کی، جس کے بعد آج ہماری ٹیم نے وہاں پہنچ کر صفائی کی‘۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جنگلاتی علاقے کو کچرے سے پاک رکھیں۔

+ posts

محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں