The news is by your side.

Advertisement

وزیرداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات

اسلام آباد : وزیرداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی، ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے ملک میں ہونیوالے حالیہ دھماکوں کی مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات ہوئی،ملاقات کے دوران پاک برطانیہ تعلقات، سیکیورٹی سمیت مختلف امورمیں تعاون کا جائزہ لیا گیا جبکہ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ملک میں ہونیوالے حالیہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان سےاس سلسلے میں ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وقت آگیا دونوں ملکوں کے تعلقات میں رکاوٹیں دورکی جائیں ، تحفظات کا ازالہ کرکے مضبوط پارٹنر شپ کیلئے کام کیا جائے، دہشت گردی کا ناسور کسی ایک ملک کے لئے نہیں ۔

چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گردی علاقائی اورعالمی امن کے لئے سنگین خطر ہ ہے، پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے، اس جنگ میں عالمی قوتیں اور دیگر ممالک ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں