لندن: برطانیہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہودی مقامات کی جاسوسی کے شبے میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتاری لندن میں عمل میں آئی ہے۔ برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں ایک ایرانی شہری جبکہ 3ایرانی نژاد برطانوی شہری شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان 4 افراد کی مدد کے الزام میں مزید 6 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ہونیوالے تمام 10 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔
بھارت نے ایرانی بحری جہاز اور عملے کو پناہ دے دی
میٹ پولیس کے مطابق تحقیقات اور گرفتاریوں کا تعلق یہودی کمیونٹیز کے افراد اور مقامات کی نگرانی سے ہے، وٹفورڈ، بارنٹ اور ویمبلے کے ایڈریسز پر تلاشی کا عمل جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


