تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

برطانیہ میں گھرسے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

لندن:برطانوی شہر لندن کے علاقے ٹویکن ہیم کے ایک گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، کچھ دیر بعد مشرقی سوسیکس سمندر ی علاقے سے خاتون کے دو بیٹے اور شوہر بھی مردہ حالت میں پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارلحکومت لندن کے علاقے ٹویکن ہیم میں ایک خاتون کی لاش اپنے خاندانی گھر سے تشددزد ہ حالت میں برآمد ہوئی ،جس کے ایک گھنٹے کے بعد مردہ حالت میں ملنے والی خاتون کے دو بیٹے اور شوہر بھی مشرقی سوسیکس کے برلنگ گیپ نامی سمندر کے ساحل پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سوسیکس پولیس کو برلنگ گیپ کے ساحل سمندر سے ملنے والی لاشوں میں سے دو سات اور دس سالہ بچوں کی ہیں جبکہ مرد کی عمر 57 سال بتائی جارہی ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ان اموات کی تحقیقات قتل کے طور پر کی جارہی ہیں،تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

سوسیکس پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی شام 5بجے ملنے والی لاشوں کے مقام سے ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے، جبکہ ٹویکن ہیم سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کی تحقیقات کے سلسلے میں جاسوسوں کا بھی سہارا لیا جارہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مرحلہ وار جانچ پرٹال کی جائے گی۔

مردہ حالت میں پائی جانے والی خاتون کی ایک پڑوسی الیکیا میڈ کا کہنا تھا کہ ’’یہ خاندان محلے میں نیا آیا تھا لیکن گھر میں کرسمس کے وقت کرسمس کی روشنیوں کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے خاندان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور جائے وقوع کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئرکریں

Comments

- Advertisement -